Results 1 to 2 of 2

Thread: عید پر یہ نئے انداز کی پڈنگ بنائیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Cooking عید پر یہ نئے انداز کی پڈنگ بنائیں

    عید پر یہ نئے انداز کی پڈنگ بنائیں
    5cf5f401a1abc - عید پر یہ نئے انداز کی پڈنگ بنائیں

    کیوں نہ مشرق وسطیٰ کے ملک لبنان کی روایتی رائس پڈنگ بنائی جائے، جو پاکستان کی پڈنگ سے زیادہ مختلف تو نہیں، مگر ذائقہ دار ضرور ہے۔
    اجزاء

    سفید چاول ایک کپ

    صاف پانی 2 کپ

    تازہ خالص دودھ 3 کپ

    چینی ایک کپ (تاہم میٹھے کی اپنی خواہش کے مطابق اس میں تبدیلی کی جاسکتی ہے)

    جائفل جاوتری (Nutmeg) چائے کا 1/4 چمچ

    کشمش آدھا کپ

    عرق گلاب ایک چائے کا چمچ

    عرق اورینج بلاسم ایک چائے کا چمچ (صوابدیدی)
    ترکیب

    چاول کو صاف پانی سے دھونے کے بعد ایک برتن میں 2 کپ پانی کے ساتھ ہلکی آنچ پر 15 سے 20 منٹ تک پکائیں۔

    اس کے بعد اس میں دودھ ملاکر اسے مکس کریں۔

    جب چاول دودھ سے مل کر موٹے ہوجائیں تو اس میں کشمش، جائفل جاوتری اور عرق گلاب ملالیں۔

    ان تمام اجزاء کو چاول میں مکس کریں، اور اس وقت تک پکائیں، جب تک چاول نرم نہ ہوجائیں۔

    بعد ازاں چولہے کو بند کردیں، اور کچھ دیر بعد چاول نکال کر پیش کریں۔

    چاہیں تو گرما گرم چاول کھائیں، چاہیں تو انہیں ٹھنڈا کرکے پیش کریں، اور اگر موڈ ہو تو اس میں جیلی اور دیگر ڈرائی فروٹ بھی شامل کریں۔
    2gvsho3 - عید پر یہ نئے انداز کی پڈنگ بنائیں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: عید پر یہ نئے انداز کی پڈنگ بنائیں

    2gvsho3 - عید پر یہ نئے انداز کی پڈنگ بنائیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •